10 جون 2015 - 21:20
یمن پرسعودی جنگی طیاروں کی جارحیت جاری، پچھترشہید اورزخمی

سعودی جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے دسیوں عام شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے منگل کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی جارحیت میں صوبہ صعدہ سمیت یمن کے دیگر علاقوں میں رہائشی مکانات نیز شہری اور بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سعودی ایئر فورس نے صوبہ صعدہ کے شہر رازح میں ایک پیٹرول پمپ کو بھی نشانہ بنایا۔
اس حملے میں دسیوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
شدا شہر پر سعودی فضائیہ کے حملے میں متعدد گھر اور تجارتی مراکز تباہ ہو گئے جبکہ مروان شہر کی ایک مسجد بھی سعودی جارحیت کا نشانہ بنی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت میں کم از کم پچھترعام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

.......

/169